ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کشمیر میں بدستورکرفیو جاری،معمولات زندگی درہم برہم 

کشمیر میں بدستورکرفیو جاری،معمولات زندگی درہم برہم 

Sat, 06 Aug 2016 19:01:02    S.O. News Service

سیکوریٹی فورسزکی فائرنگ میں تین افرادہلاک،150زخمی،تعلیمی اورتجارتی ادارے ،نجی دفتراوربینک بند
سرینگر6اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)تشدد کے تازہ واقعے کے ایک دن بعد کشمیر کے کئی حصوں میں آج کرفیو جاری ہے جس کی وجہ سے یہاں مسلسل 29ویں دن معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔تشدد کے اس واقعہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے اور 150زخمی ہو گئے۔ایک پولیس افسر نے بتایاکہ قانون اور نظام کو برقرار رکھنے کے لئے احتیاطی اقدام کے طورپرسرینگرکے نوہٹا،کھنیار،ریناواری،مہراج گنج اور بٹمالو کے چھ تھانوں میں کرفیوجاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ بڈگام ضلع کے چار شہروں چنڈورا،خان صاحب،منگم اوربڈگام اور بارہمولہ ضلع کے اننت ناگ شہر اورخانپورہ علاقے میں بھی کرفیوجاری ہے۔افسرنے بتایاکہ وادی کے باقی علاقے میں چار یا اس سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پرابھی بھی پابندی لگی ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وادی کے کچھ حصوں میں کل تازہ تشدد کو دیکھتے ہوئے آج لوگوں کی سرگرمیوں پر کچھ پابندیاں بڑھادی گئیں۔تشددکے اس واقعہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے تھے اور 150سے دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔حکام کی طرف سے لگائے گئے پابندیوں اور علیحدگی پسندوں کے بند کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئی ہیں۔اسکول،کالج، تجارتی ادارے، پٹرول پمپ، بینک اور نجی دفتر بند ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر نظر نہیں آ رہے ہیں۔افسر نے بتایا کہ سرکاری دفاتر میں بھی حاضری کم رہی۔علیحدگی پسند گروپ نے 12اگست تک کشمیر میں بندبڑھادیاہے۔
 


Share: